چاول موت بن گئے، کوٹ ادو میں نوبیاہتا جوڑا جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں ایک نوبیاہتا جوڑے کی زہریلے چاول کھانے سے موت ہو گئی۔ جاں بحق جوڑے کی شادی دو روز قبل شادی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ کوٹ ادو کے علاقے ڈیرہ دین پناہ میں پیش آیا،نوبیاہتا جوڑے کے اہل خانہ نے بتایا کہ انہوں نے چاول کھائے اور پھر دودھ پیا، جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی۔

اہلخانہ نے بتایا کہ بیوی اپنے شوہر یعنی معاذ کی وفات سے پہلے ہی اپنے گھر میں فوت ہوگئی جبکہ شوہر کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ طبی امداد کے دوران دم توڑ گیا۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے کیونکہ جوڑے کی موت ہیضے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

دوسری جناب سندھ کے شہر گھوٹکی میں زہریلی شراب پینے سے دو نوجوان جاں بحق جبکہ دو بیہوش ہوگئے۔ یہ واقعہ جھان پور شریف کے علاقے میں پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صفدر حسین دل اور عبدالغنی شیخ کے نام سے ہوئی جب کہ بے ہوش ہونے والے نانو سمیجو اور اعتبار شاہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Related Posts