نواب شاہ: پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث غریب عوام کا جینا دشوار ہوگیا، دو رکشہ ڈرائیورز نے احتجاجی مظاہرے کے دوران اپنے رکشوں کو نذر آتش کردیا۔
احتجاجی مظاہرین کہتے ہیں کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے روزگار چھین لیا ہے، احتجاج کے دوران دو ڈرائیوروں نے اپنے رکشوں کو آگ لگادی۔
شہر نواب شاہ میں مہنگائی کیخلاف روٹیاں ہاتھ میں لئے رکشوں والوں نے خود ہی اپنے رکشے جلا ڈالے ، آصف علی زرداری،شہباز شریف مولانا فضل الرحمان ،بلاول،اور خالد مقبول صدیقی وغیرہ کو فرصت ہو تو زبانی کلامی ہی سہی ان غریبوں کو تسلی دے دیں???? pic.twitter.com/xazla4JVqz
— saeed khan (@saeedkhan565) June 16, 2022
نواب شاہ میں رکشہ ڈرائیوروں نے پریس کلب کے سامنے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کے خلاف احتجاج کیا اور احتجاج کے دوران اپنے دو رکشوں کو آگ لگادی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے نام پر لانگ مارچ کرنے والے مہنگائی بم پھوڑ رہے ہیں۔
رکشہ ڈرائیورز کا احتجاجی مظاہرے کے دوران کہنا تھا کہ سواری مل نہیں رہی بچے فاقہ کشی کا شکار ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے ہمارا روزگار ختم کرکے رکھ دیا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم نے بڑھتی ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ذمہ دار عمران خان کو ٹھہرادیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








