ڈاکو راہ چلتی خاتون کے گلے سے سونے کی چین لے اُڑے، ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈاکو راہ چلتی خاتون کے گلے سے سونے کی چین لے اُڑے، ویڈیو وائرل
ڈاکو راہ چلتی خاتون کے گلے سے سونے کی چین لے اُڑے، ویڈیو وائرل

ڈاکو راہ چلتی خاتون کے گلے سے سونے کی چین لے اُڑے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ہندوستان میں بدلا پور سوسائٹی میں 2موٹر سائیکل سوار چہل قدمی کرنے والی خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون اپنی سوسائٹی میں چہل قدمی کرنے میں مصروف تھی کہ ڈاکوؤں نے خاتون کے گلے سے سونے کی چین کو کھینچا اور با آسانی فرار ہوگئے۔

بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقع بدلا پور ویسٹ میں واقع اکشے سوسائٹی میں پیش آیا۔

خاتون کی جانب سے معمولی مزاحمت کی گئی مگر کوئی فائدل حاصل نہیں ہوا، سامنے آنے والی ویڈیو میں خاتون کو مدد کے لیے پکارتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Posts