انڈیا سے شادی کیلئے پاکستان آنے والی لڑکی کے ویزے میں ایک سال کی توسیع

تازہ ترین

تازہ ترین

انڈیا سے پاکستان آنے والی انجو(فاطمہ)  کے ویزا میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی۔

نصر اللہ نے بتایا کہ وہ وزارت داخلہ آئے تھے اور اپنی اہلیہ انجو(فاطمہ) کے ویزا میں ایک سال توسیع کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی درخواست پر ان کی اہلیہ انجو کے ویزے میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔

’مجھ سے جو دستاویزات مانگی گئی تھیں وہ میں نے فراہم کر دیں جس کے بعد انجو کو ایک سال کا ویزا مل گیا ہے۔‘

انہوں نے کو بتایا کہ پاکستان کے تمام ادارے اور محکمے ان کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھ رہے ہیں۔

’ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ ہمیں ہر قدم پر سپورٹ کیا گیا ہے اور ہر ادارے سے ہمیں بہترین سہولت مل رہی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ویزا میں توسیع پر خوشی ہے تاہم اگلے دس دنوں میں اس حوالے باقاعدہ لیٹر مل جائے گا۔

خیال رہے پچھلے ہفتے انجو کے ویزے میں دو ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی۔

نصراللہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا اب ان کی اہلیہ واپس انڈیا جائیں گی؟ تو ان کا کہنا تھا کہ آپ خود سوچیں کہ وہ واپس انڈیا گئیں تو ان کے ساتھ کیا کیا جائے گا۔ ایسے میں وہ کیسے جا سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اب فاطمہ دِیر کے مقامی رسم ورواج کے مطابق زندگی گزاریں گی اور انہوں نے ان کو یہاں کے رہن سہن کے بارے میں سمجھایا ہے۔

نصراللہ نے کہا تھا کہ فی الحال وہ (فاطمہ) میڈیا سے بات نہیں کر رہیں کیونکہ ان کے لیے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، اور جب یہ مسئلے ختم ہو گئے تو اس وقت وہ بات بھی کریں گی، اور اگر چاہیں گی تو ان کے ساتھ ان ہی کی کمپنی میں ملازمت بھی کریں گی۔

Related Posts