زمبابوےپر37سال حکمرانی کرنےوالے سابق صدررابرٹ موگابےچل بسے

تازہ ترین

تازہ ترین

زمبابوےپر37سال حکمرانی کرنےوالے سابق صدررابرٹ موگابےچل بسے
افریقی ملک زمبابوے میں 37سال تک مسلسل حکمرانی کرنے والے رابرٹ موگابے 95 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے،وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

افریقی ملک زمبابوے میں 37سال تک مسلسل حکمرانی کرنے والے رابرٹ موگابے 95 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے،وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

رابرٹ موگابے 1980سے1987تک زمبابوے کےپہلےوزیراعظم بنے بعدازاں1987  سے2017تک وہ صدرکےعہدےپربراجمان رہے، نومبر 2017 میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد انہوں نے استعفیٰ دینےکااعلان کیاتھا۔

موگابے کی جانب سے استعفے کے اعلان کے ساتھ ہی ان کی 37 سالہ طویل حکمرانی کا خاتمہ ہواتھا جس کے بعد ان کے سابق نائب صدر ایمرسن میننگاگوا کو متبادل صدر منتخب کیا گیا تھا۔

زمبابوے کی آزادی سے قبل رابرٹ موگابے نےبرطانوی سفید فام اقلیت کے قبضے کےخلاف اور سیاہ فام آزاد ریاست حاصل کرنے کے لیے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا تھاجس کےبعدبرطانوی حکومت کےخلاف تقریرکے جرم میں انہیں بغاوت کا مجرم ٹھہرایا گیا اور 10 سال تک قید رکھا گیا تھا تاہم انہوں نے جیل سے جدوجہد جاری رکھی جس پر انہیں نیلسن منڈیلا ثانی بھی کہا جانے لگا۔ 

 رابرٹ موگابے کی حکومت کے ابتدائی سال صحت اور تعلیمی سہولیات کے حوالےسے اچھے رہےتاہم بعد میں ان کی حکومت پرلگنےوالے کرپشن کےالزامات ،فوجی   مداخلت اور بڑی تعداد میں عوام کی جانب سےسڑکوں پراحتجاج کےباعث ان کےطویل اقتدارکاخاتمہ ہوا۔

 زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے رابرٹ موگابے کی وفات پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر گہرے دکھ  اورافسوس   کا  اظہار  کرتے ہوئے  انہیں زمبابوے  کا  بانی اور آزادی کی علامت قرار دیا۔

 

Related Posts