لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنرعبدالقادرلاہورمیں دل کادورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے،انہیں اسپتال لے جایارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دارفانی سے کوچ کرگئے۔
سابق لیگ اسپنر عبدالقادر 15 ستمبر 1955 کو پنجاب کے شہر لاہورمیں پیدا ہوئے، عبدالقادر کے چار بیٹے ہیں جن میں رحمان قادر، عمران قادر، سلمان قادر اور عثمان قادر شامل ہیں۔
سابق لیگ اسپنرکاشمارلیجنڈکرکٹرزمیں ہوتھاانہوں نے قومی ٹیم کے لیے 67 ٹیسٹ اور 104 ون ڈے انٹر نیشنل کھیلےاورٹیسٹ میں 236اوردن ڈے میں132وکٹیں حاصل کیں،1977 میں عبدالقادرنے انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سےاپنا ڈبیو کیا تھا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹرکو دل کا دورہ پڑنے پر لاہور کے سروسز اسپتال لےجایاگیاتاہم ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عبدالقادر اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی انتقال کرچکے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








