سویڈن یا فن لینڈ میں انفراسٹرکچر بنایا تو جواب دینگے۔روس کی نیٹو کو دھمکی

تازہ ترین

تازہ ترین

سویڈن یا فن لینڈ میں انفراسٹرکچر بنایا تو جواب دینگے۔روس کی نیٹو کو دھمکی
سویڈن یا فن لینڈ میں انفراسٹرکچر بنایا تو جواب دینگے۔روس کی نیٹو کو دھمکی

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مغربی ممالک کے عسکری اتحاد نیٹو کو دھمکی دی ہے کہ اگر سویڈن یا فن لینڈ میں اپنا انفرااسٹرکچر بنایا تو چپ نہیں بیٹھیں گے بلکہ جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر فن لینڈ یا سویڈن میں نیٹو فوج اور انفراسٹرکچر تعمیر کرتا ہے تو روس بھی اس کا جواب دے گا جبکہ ہمیں سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ وہ مسائل نہیں جو یوکرین کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت، ترکی نے حمایت کردی

 ترکمانستان میں علاقائی رہنماؤں سے بات چیت کے بعد روسی سرکاری ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ روس کو پہلے تو سویڈن یا فن لینڈ سے کوئی خطرہ نہیں تھا، لیکن اگر وہاں انفرااسٹرکچر کی تعمیر اور فوجی دستے تعینات کیے جاتے ہیں تو کارروائی کرنا ہوگی۔

گفتگو کے دوران روسی صدر نے کہا کہ روس کو ان خطوں کیلئے بھی وہی خطرات پیدا کرنا ہوں گے جو ہمارے لیے پیدا کیے جارہے ہیں۔ یہ ناگزیر ہے کہ سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ روس کے تعلقات ان کی نیٹو رکنیت پر تلخ ہوجائیں جبکہ پہلے دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات ٹھیک تھے۔

روسی صدر نے کہا کہ پہلے تمام تر معاملات درست تھے، تاہم اب روس کے سویڈن اور فن لینڈ سے تعلقات میں کشیدگی ہوسکتی ہے اور یقیناً رہے گی۔ اگر روس کو کوئی خطرہ ہوتا ہے تو ایسا کرنا ناگزیر ہوگا۔ واضح رہے کہ روسی صدر نے یہ بیان دونوں ممالک کی نیٹو رکنیت کے متعلق دیا ہے۔

Related Posts