روس یوکرین تنازع، روس کا حملے کم کرنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

روس یوکرین تنازع، روس کا حملے کم کرنے کا اعلان
روس یوکرین تنازع، روس کا حملے کم کرنے کا اعلان

ماسکو: روس یوکرین تنازع کافی وقت سے جاری ہے جس کی وجہ سے روس کو عالمی طاقتوں کی طرف سے کافی پابندیوں کا بھی سامنا ہے۔

حال ہی میں روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین میں فیصلوں میں کمی کا مقصد یوکرین اورروس کے درمیان جنگ بندی کے لئے ہونے والے مذاکرات میں باہمی اعتماد کو بڑھانا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ بندی کے لئے کئی ہفتوں بعد یوکرین اورروس میں مذاکرات ترکی کے شہراستنبول میں ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ مذاکرات میں یوکرینی حکام نے روس سے ہزاروں شہریوں کا انخلا یقینی بنانے کے لئے جنگ بندی کا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم کا روس اور یوکرین کے تنازعہ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور

یوکرین نے عالمی ضمانتوں کے ساتھ غیرجانبدار حیثیت اختیارکرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ روس کے یوکرین پرحملے کے بعد سے لاکھوں یوکرینی نقل مکانی کرچکے ہیں جبکہ مختلف شہروں پرروسی بمباری سے بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

Related Posts