یوکرین میں گھمسان کی جنگ، روسی فوج کیف تک پہنچ گئی، دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا

تازہ ترین

تازہ ترین

Russian army reaches the Kyiv

کیف: روس کے حملے کے بعد یوکرین میں گھمسان کی جنگ جاری ، روسی فوج کیف تک پہنچ گئی، دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا، شہریوں کی نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے چاروں طرف سے حملہ کر دیا ہے جس کے بعد شمال مغربی علاقوں میں فوجی بیس کے قریب شدید لڑائی جاری ہے۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس کی فوج نے بغیر کسی مزاحمت کے یوکرین کے شہر ملیتوپول پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:یورپی یونین نے یوکرین پرحملے کے بعدپیوٹن کو پابندیوں کی فہرست میں ڈال دیا

اس سے قبل گزشتہ روزروسی فوج نے چرنوبیل ایٹمی پاور پلانٹ پر قبضہ کرلیاتھا جبکہ روسی حملوں میں 137 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے بتایا تھا کہ روسی حملے کے نتیجے میں 137 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں ۔

اس کے علاوہ امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین پر حملے کی وجہ سے روس کی برآمدات پر پابندیاں عائد کردی تھیں، وائٹ ہاؤس نے روس پربرآمدی پابندیوں کا بھی اعلان کیا جس کا مقصد تجارتی الیکٹرانکس اشیاء اور کمپیوٹرز سے لے کر ہوائی جہاز کے پرزوں تک ہر چیز تک روس کی رسائی کو روکنا ہے۔

Related Posts