نیٹو فورسز نے روسی فوج سے جنگ کی تو نتیجہ عالمی تباہی ہوگا۔ولادیمیر پیوٹن

تازہ ترین

تازہ ترین

آستانہ: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا کی اتحادی نیٹو فورسز نے روسی فوج سے جنگ کی تو نتیجہ عالمی تباہی کی صورت میں نکلے گا۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر نے سیکا کانفرنس کے سلسلے میں دورۂ قازقستان کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اگر نیٹو فورسز یوکرین میں روسی فوج سے جنگ میں ملوث ہوئیں تو عالمی سطح پر تباہی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہے، جو بائیڈن

پریس کانفرنس کے دوران روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ نیٹو فورسز کی یوکرین میں روسی فوج سے براہِ راست جنگ عالمی تباہی لائے گی۔ اگر کسی بھی سطح پر روسی افواج سے تصادم ہوا تو نتیجہ خطرناک عالمی تباہی ہوگا۔

خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز میں روس نے یوکرین میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا جو تاحال ختم نہ ہوسکا۔ روسی صدر کا کہنا ہے کہ توقع کرتے ہیں کہ جنگ کی باتیں کرنے والے روسی فوج کیخلاف عالمی تباہی لانے والا اقدام نہیں اٹھائیں گے۔ 

یوکرین کے حق میں اور روس کے خلاف بیانات جاری کرنے والے ممالک بشمول امریکا اور نیٹو اتحاد نے یوکرین میں روس کی مداخلت کو عالمی قوانین کے خلاف اور سراسر جنگی جنون قرار دیا ہے تاہم روس یوکرین جنگ تاحال تھمنے میں نہیں آتی۔

Related Posts