پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے عید الفطر پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم “گھبرانا نہیں ہے” کے ہٹ ہونے کیلئے مثبت توقعات کا اظہار کیا ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی اداکاری کےجوہر دکھانے والی فنکارہ صبا قمر نے اپنی نئی فلم گھبرانا نہیں ہے کے متعلق ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل فلم دیکھنے کے بعد مثبت توقعات سے بھر گیا ہے۔
ڈرامہ سیریل دلِ مومن کا اختتام، اداکارہ مومل شیخ ساتھی فنکاروں کی شکرگزار
انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ فلم گھبرانا نہیں ہے عیدالفطر کے پہلے روز ریلیز کی جائے گی اور میں فلم دیکھنے والوں کی جانب سے قیمتی ردِ عمل کی منتظر رہوں گی۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے صبا قمر کی ویڈیو کی تعریف کی۔
View this post on Instagram
A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman)
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








