اداکارہ سبینہ سید نے اپنی شیندی میں گانے ’نینوں والے نے چھیڑا من کا پیالہ‘ پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خاقان شاہنواز کے فین پیج سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بلیو رنگ کے لباس میں ملبوس سبینہ سید گانے پر پرفارم کررہی ہیں اس موقع پر شوہر خاقان بھی بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سبینہ سید کی پرفارمنس کی تعریف کی جارہی ہے۔
خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کی شیندی کی تقریب میں میڈیا انڈسٹری کے کئی لوگوں نے شرکت کی۔
معروف اداکارہ کبریٰ خان اور شازیہ وجاہت کی ڈانس پرفارمنس نے شیندی کی تقریب کو چار چاند لگادیے۔
ان کے ڈانس کی ویڈیو آرٹسٹ فائزہ رضوی بلگرامی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی۔
ایک اور ویڈیو میں خود دلہن سبینہ کو بھی کبریٰ خان اور شازیہ وجاہت کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








