گل پلازہ کے قریب موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایک عمارت کو آگ لگی ہوئی ہے
علامتی تصویر

صدر کراچی میں گل پلازہ کے قریب النجیبی موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی، جس کو بجھانے کیلئے فوری طور پر فائر بریگیڈ کا عملہ روانہ کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں ایمرجنسی کی صورتحال ہوگئی، فوری طور پر آگ بجھانے والی تین گاڑیاں موقع پر روانہ کردی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق کراچی کے مصروف علاقے صدر میں گل پلازہ کے قریب واقع النجیبی موبائل مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے جس نے ساتویں منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس روانہ کردی گئی ہے، تین گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی ہیں۔

مارکیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک مارکیٹ کے بعد اوپر تمام دفاتر موجود ہیں۔

Related Posts