امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خطرات کے بیچ اردن نے ایران کو بڑی یقین دہانی کروا دی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفادی نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے یقین دلایا کہ اپنی سرزمین یا فضائی حدود ایران کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ایمن الصفادی نے کہا کہ کسی علاقائی تنازع کامیدانِ جنگ نہیں بنیں گے اور کسی فریق کو اپنے شہریوں کی سلامتی اور خودمختاری سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
ایران اسرائیل کشیدگی؛ پاکستان کے تیل کی فراہمی کیلئے ہنگامی اقدامات
ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اردن کے اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے مؤقف کو خطے کے امن کیلئے خوش آئند قرار دیا۔
چند روز قبل آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ فون پر بات کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








