مستعفی ہونے کا مطالبہ بے بنیاد، رمیز راجہ کو کام جاری رکھنا چاہئے۔سعید اجمل

تازہ ترین

تازہ ترین

مستعفی ہونے کا مطالبہ بے بنیاد، رمیز راجہ کو کام جاری رکھنا چاہئے۔سعید اجمل
مستعفی ہونے کا مطالبہ بے بنیاد، رمیز راجہ کو کام جاری رکھنا چاہئے۔سعید اجمل

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بولر سعید اجمل نے مستعفی ہونے کے مطالبے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ ذمہ داری سے کام کر رہے ہیں تو انہیں کام جاری رکھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپنر نے رمیز راجہ کے حق میں بیان دے دیا۔ سعید اجمل کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے بہت اچھا کام کیا بلکہ کئی اچھے کام کیے۔ سوچ بہت اچھی ہے۔ حکومت بدل بھی گئی ہے تو بورڈ متاثر نہیں ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہمیں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر پاک فوج کا ساتھ دینا ہوگا۔شاہد آفریدی

واضح رہے کہ عمران خان نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو کرکٹ بورڈ کی سربراہی دی تھی۔ شہباز شریف کے وزیر اعظم بنتے ہی رمیز راجہ سے استعفے کا مطالبہ کیا جانے لگا جسے تاحال چیئرمین پی سی بی نے قبول نہیں کیا۔

بچوں کی کرکٹ کے متعلق سعید اجمل نے کہا کہ عموماً 10 سال کی عمر میں کرکٹ شروع کردینی چاہئے۔ اسکول کی سطح پر کھیل ختم ہورہے ہیں۔ بچوں کو کھیلوں کی طرف دوبارہ لانے کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی ٹیم کے پاکستان کے دورے کے بارے میں کرکٹر سعید اجمل نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اس سے کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔ اچھی بات یہ تھی کہ آسٹریلین ٹیم کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچی۔

Related Posts