ہمیں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر پاک فوج کا ساتھ دینا ہوگا۔شاہد آفریدی

تازہ ترین

تازہ ترین

شہباز شریف کا دور آمریت کا تو ہوسکتا ہے، جمہوریت کا ہرگز نہیں، شاہد آفریدی کی تنقید
شہباز شریف کا دور آمریت کا تو ہوسکتا ہے، جمہوریت کا ہرگز نہیں، شاہد آفریدی کی تنقید

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ریاستی اداروں اور پاک فوج کا ساتھ دینا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق بیٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ ریاست سیاست اور حکومت سے بہت اوپر ہوتی ہے۔ جہاں بات ریاست پر آئے، وہاں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوجانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلئے تھے،شاہد آفریدی

ٹوئٹر پیغام میں کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمیں اپنی ریاست اور اس کے دفاع پر مامور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ یہ بھی آپ کے اپنے ہیں۔ ایل اوسی سے کوسٹ لائنز تک ہر سپاہی، ہر محافظ قابلِ احترام ہے۔ 

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1515777973122740231

سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں کے دوران جاری پاک فوج سمیت دیگر اداروں کے خلاف مہم پر ردِ عمل دیتے ہوئے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے ریاستی اداروں کی کھل کر حمایت کی اور کہا کہ ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے کچھ زیادہ بڑے وعدے کرلیے تھے۔ انہیں معقول ہوم ورک اور مخلص ٹیم کے ساتھ میدان میں آنا چاہئے تھا۔ 

شاہد آفریدی نے 7 روز قبل کہا کہ عمران خان کے بڑے وعدے پورے کرنے کیلئے 10 سے 15 برس چاہئیں۔ ایسی بات نہیں کہ عمران بھائی کی حکومت نے کچھ نہیں کیا، بس عمران خان کی ٹیم اپنے کاموں کے بارے میں بتا نہیں پارہی۔

Related Posts