آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف اہم میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اس شاندار اننگز کا سہرا صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کے سر باندھا جا رہا ہے۔
پاکستان کی اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا، لیکن 40 رنز کے مجموعے پر صائم ایوب 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
کپتان سلمان علی آغا نے 23 گیندوں پر 38 رنز بنائے اور اپنی وکٹ گنوا دی جبکہ خواجہ نافع نے صرف 5 رنز بنا سکے۔
دوسری جانب صاحبزادہ فرحان نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی پہلی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے 57 گیندوں پر 4 چھکے اور 10 چوکے لگا کر 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ شاداب خان نے بھی 36 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ نمیبیا کی جانب سے جیک بریسل نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ گرہارڈ ارسمس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








