جنگ کا آغاز ہو گیا؟ عمران خان کی رہائی کیلئے خصوصی فورس تشکیل! چین آف کمانڈ کون سنبھالے گا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیرِاعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ایک خصوصی فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ انہیں خود عمران خان کی طرف سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہوں نے عدالت کے احکامات کو نظرانداز کرنے اور ذاتی معالجین تک رسائی نہ دینے کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ میں بانی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی فورس کا اعلان کرتا ہوں۔ یہ فورس مکمل طور پر پرامن جدوجہد کرے گی۔فورس کی رجسٹریشن کی جائے گی اور عید کے فوراً بعد پشاور میں ممبران سے حلف لیا جائے گا۔ اس فورس کا چین آف کمانڈ مکمل طور پر بانی کی ہدایات کے مطابق ہوگا جس کو عمران خان ذمہ داری دیں گے وہ فورس کی قیادت کرے گا۔”

وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ ہم پہلے مکمل تیاری کریں گے اور پھر جدوجہد شروع کریں گے۔ یہ لڑائی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور آزاد میڈیا کے تحفظ کے لیے ہوگی۔”

ایک سوال کے جواب میں سہیل آفریدی نے پیغام دیا کہ پی ٹی آئی میں جو لوگ انہیں ہٹانے کی خواہش رکھتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ عزت و ذلت اللہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی انہیں ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے اس کے بارے میں عمران خان کی بہنوں سے پوچھا جا سکتا ہے۔

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے اور عمران خان کی رہائی کے لیے پارٹی سطح پر احتجاج اور اسٹریٹ موومنٹ کے امکانات زیرِغور ہیں۔

Related Posts