صائم ایوب کی طوفانی اننگز! پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقہ کو روند ڈالا

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan wins toss, opts to bat first against South Africa in second ODI
ONLINE

پاکستان نے لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو نو وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔111 رنز کا ہدف پاکستان نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر آرام سے پورا کر لیا۔

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان نے اس میچ میں ایک تبدیلی کی تھی، شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

جنوبی افریقہ کی اننگز:

جنوبی افریقہ کے بلے باز میچ کے آغاز سے ہی دباؤ میں رہے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ صرف ڈیوالڈ بریوس (25) اور ڈونووان فریرا (15) دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے۔ کوربن بوش (11) اور بارٹ مین (12) نے تھوڑی سی مزاحمت دکھائی۔ پاکستانی بولرز میں فہیم اشرف نے چار، سلمان مرزا نے تین، نسیم شاہ نے دو اور ابرار احمد نے ایک وکٹ لی۔

پاکستان کی اننگز:

پاکستان ٹیم نے ہدف کا تعاقب 14 اوورز میں مکمل کیا۔ صائم ایوب نے 38 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 71 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ صاحبزادہ فرحان 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس شاندار فتح کے ساتھ سیریز 1-1 ہو گئی۔ فیصلہ کن میچ کل لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

Related Posts