ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک روزہ کمی کے بعد جمعہ کو زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فی تولہ سونا پانچ ہزار تین سو روپے مہنگا ہو کر چار لاکھ چوبیس ہزار ایک سو باسٹھ روپے تک جا پہنچاجب کہ دس گرام سونا چار ہزار پانچ سو چوالیس روپے اضافے کے ساتھ تین لاکھ تریسٹھ ہزار چھ سو پچاس روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونا فی اونس 53 امریکی ڈالر کے اضافے کے بعد 4018 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 158 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5192 روپے فی تولہ مقرر کی گئی۔
گزشتہ روز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ جمعرات کو فی تولہ 24 قیراط سونا ایک ہزار روپے سستا ہو کر 418862 روپے پر آگیا تھا جبکہ دس گرام سونا 857 روپے کمی کے بعد 359106 روپے میں دستیاب تھا۔
جمعہ کے روز سونا ایک بار پھر تیزی کی جانب لوٹ آیا اور خریداروں کے لیے مہنگا ترین سطح پر پہنچ گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








