حکومتِ پاکستان نے تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور اوگرا سمیت متعلقہ وزارتوں کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
نئی قیمتیں یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گی اور ماہِ نومبر کے پہلے پندرہ دن کے لیے برقرار رہیں گی۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول (ایم ایس) کی قیمت میں دو روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں بھی تین روپے 2پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل ہائی اسپیڈ ڈیزل 275 روپے 42 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال اور مقامی سطح پر ٹیکسوں اور درآمدی لاگت میں اضافے کے باعث آئندہ ہفتوں میں بھی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








