پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار سجاد علی نے عیدالفطر کے پُر مسرت موقع پر اپنا ایک نیا گانا ریلیز کیا ہے۔
گلوکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بک پر گانے کی ویڈیو شیئر کراتے ہوئے لکھا کہ ہم تو ہیں آتش، عید کے اس خوبصورت موقع پر آپ کی خدمت میں میرا نیا گانا آتش پیش خدمت ہے۔
خیال رہے کہ سجاد علی کے اس گانے کو مداح کافی پسند کررہے ہیں اور اُن کی اکثریت گانے کی خوبصورت شاعری کی تعریف کرہی ہے جبکہ کچھ گلوکار کی سریلی آواز کی بھی تعریف کررہے ہیں۔
آیئے ان تبصروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

واضح رہے کہ رواں برس سجاد علی نے ایک نیا گانا ‘قرار’ ریلیز کیا تھا جس میں مشہور پاکستانی اداکارہ سونیا حسین بھی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی فنکار برادری نے عیدالفطر کس انداز میں منائی؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









