شاندار کیریئر کے 50 سال! سجاد علی کا کراچی میں شاندار لائیو کنسرٹ کب اور کہاں ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Sajjad Ali’s next live performance: when and where?
ONLINE

پاکستان کے مایہ ناز گلوکار، نغمہ نگار اور موسیقار سجاد علی کے فنی سفر کے پچاس سال مکمل ہونے پر کراچی میں ایک شاندار میوزیکل کنسرٹ منعقد کیا جائے گا۔

یہ خصوصی تقریب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں بروز ہفتہ 11 اکتوبر منعقد ہوگی جس کا مقصد سجاد علی کی نصف صدی پر محیط شاندار موسیقی کے سفر کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

یہ تقریب جون ایلیا لان آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوگی، جہاں پروگرام شام سات بجے شروع ہو کر رات گیارہ بجے تک جاری رہے گا۔

منتظمین کے مطابق اس میوزیکل نائٹ کے ٹکٹس صرف ٹکٹ والا ویب سائٹ کے ذریعے دستیاب ہیں۔ یہ ایک پروگرام ہوگا، جس میں نشستوں کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

سجاد علی نے محض تیرہ برس کی عمر میں 1979ء میں اپنا پہلا کلاسیکل البم ماسٹر سجاد سنگز میموریبل کلاسکس ریلیز کیا جس نے انہیں موسیقی کے افق پر نمایاں کر دیا۔

بعد ازاں انہوں نے 1993ء میں پاپ میوزک کی دنیا میں داخل ہو کر اپنا مقبول گانا بے بیا پیش کیا جو نہ صرف ان کے فنی سفر میں سنگِ میل ثابت ہوا بلکہ پاکستانی پاپ موسیقی کی تاریخ میں بھی ہمیشہ کے لیے امر ہوگیا۔

پچاس سالہ اس شاندار فنی سفر کے دوران سجاد علی نے کلاسیکل، پاپ، راک اور سلو میوزک جیسے مختلف انداز میں اپنی منفرد پہچان بنائی۔

ان کے گائے گئے بے شمار گانے آج بھی سامعین کے دلوں میں زندہ ہیں۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں متعدد قومی و بین الاقوامی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے جن میں لکس اسٹائل ایوارڈز اور ستارہ امتیاز شامل ہیں۔

میوزیکل انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق سجاد علی کا یہ کنسرٹ نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے یادگار موقع ثابت ہوگا بلکہ پاکستان کی موسیقی کی تاریخ کا ایک اہم باب بھی رقم کرے گا۔

Related Posts