ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں، میانوالی کا دورہ یادگار رہا۔سلمان احمد

تازہ ترین

تازہ ترین

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں، میانوالی کا دورہ یادگار رہا۔سلمان احمد
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں، میانوالی کا دورہ یادگار رہا۔سلمان احمد

سابقہ جنون بینڈ کے گٹارسٹ اور پاکستانی گلوکار سلمان احمد نے کہا ہے کہ میانوالی میں نمل یونیورسٹی کے تاریخی اقدام کا گواہ بننے کیلئے دورہ یادگار رہا جبکہ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سلمان احمد نے کہا کہ میانوالی میں نمل یونیورسٹی کا قیام وفاقی حکومت کا تاریخی اقدام ہے تاہم حکومت کیلئے عشق کے اور بھی امتحان باقی ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان احمد نے یہ بات وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی خورشید عالم کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہی جبکہ خورشید عالم کے مطابق میانوالی میں نمل یونیورسٹی کی تعمیر جاری ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی کے مطابق وزیرِ اعظم کا علمی شہر تعمیر کرنے کا ویژن حقیقت بننے والا ہے جس کیلئے انہوں نے رزاق داؤد اور سلمان احمد سمیت دیگر کا دورے میں شرکت کیلئے شکریہ ادا کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: زندگی کے 50 سال مکمل، علی عظمت کا مختصر احوال

Related Posts