پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ ملک کے عوام 75سال سے بنیادی انسانی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ جس پر ظلم ڈھایا جائے، وہ بزدل نہیں ہوتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ بزدل وہ نہیں ہوتا جس پر ظلم ڈھایا جاتا ہے بلکہ بزدل وہ ہوتا ہے جو ظلم ڈھاتا ہے۔ میرے ملک کے عوام ایک بہادر قوم ہیں۔
عمران خان پاکستان کو مشکل حالات سے نکال سکتے ہیں، ثمینہ پیرزادہ
ٹوئٹر پیغام میں اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ میرے ملک کے بہادر عوام گزشتہ 75 سال سے اپنے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جن میں تعلیم، روزگار، انصاف اور پینے کا صاف پانی شامل ہے۔
بزدل وہ نہیں ہوتا جس پہ ظلم ڈھایا جاتا ہے بزدل وہ ہوتا ہے جو ظلم ڈھاتا ہے۔ میرے ملک کے عوام ایک بہادر قوم ہیں جو 75 سال سے اپنے بنیادی حقوق کے لیئے جدوجہد کررہے ہیں
تعلیم
روزگار
انصاف
پینے کے لیئے صاف پانی
سانس لینے کے لیئے صاف ہوا
خوراک
پرسکون ماحول— Samina Peerzada (@SaminaSays) March 23, 2023
اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ ملک کے عوام 75سال سے جن حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ان میں سانس لینے کیلئے صاف ہوا، خوراک اور پرسکون ماحول بھی شامل ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اگرعمران خان اقتدارمیں واپس آجائیں تو پاکستان کو تمام مشکلات سے نجات مل سکتی ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پرجون 2022ء میں اپنے پیغامات میں کہا کہ اگر آج عمران خان واپس آجائیں تو مجھے یقین ہے پورے پاکستان اور پوری دنیا سے پاکستانی اتنا روپیہ جمع کریں گے کہ پاکستان کو ہرمشکل سے نکال سکیں۔ اتنا بھروسہ ہے ہمیں کپتان کی ایمانداری پر۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








