ثناء فخر نے شادی کے14 سال بعد شوہر سے راہیں جدا کرلیں

تازہ ترین

تازہ ترین

ثناء فخر نے شادی کے14 سال بعد شوہر سے راہیں جدا کرلیں
ثناء فخر نے شادی کے14 سال بعد شوہر سے راہیں جدا کرلیں

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثناء نے شادی کے 14 سال بعد شوہر فخر جعفری سے علیحدگی اختیار کرلی۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنے چاہنے والوں کو شوہر سے علیحدگی کی اطلاع دی، انہوں نے لکھا کہ علیحدگی دکھ دیتی ہیلیکن کبھی کبھار خود کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے رشتہ ختم کرنا ضروری ہوجاتا ہے۔

فوٹو: ثنا انسٹاگرام

اداکارہ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مزید کہنا تھا کہ ‘ بڑی عزت کے ساتھ میں نے اور فخر نے شادی کے کئی سالوں بعد اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے’۔

مزید پڑھیں:سیاستدان عدم برداشت کومزید بڑھاوا دے رہے ہیں، ثناء فخر

انہوں نے شوہر فخر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا،اداکارہ نے کہا کہ یہ دکھ کا لمحہ ہے پر مجھے یقین ہے کہ خدا نے ہم دونوں کے لیے کچھ اور اچھا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts