اداکارہ ثناء فخر نے شوہر کے ہمراہ نازبیاں تصاویر شیئر کردیں

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکارہ ثناء فخر نے شوہر کے ہمراہ نازبیاں تصاویر شیئر کردیں
اداکارہ ثناء فخر نے شوہر کے ہمراہ نازبیاں تصاویر شیئر کردیں

پاکستانی اداکارہ ثناء فخر نے شوہر کے ساتھ اپنی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کا منفی ردِ عمل سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ثناء فخر اپنے میاں کے ہمراہ ایک تصویر میں فلمی ہیرو ہیروئن کی طرح بوس و کنار میں مصروف نظر آئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکارہ ثناء فخر نے تتلی کی طرح خوبصورت یادگار تصاویر کیلئے اپنے شوہر کا شکریہ ادا کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Fakhar (@sana_fakhar)

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ ثناء فخر کی بولڈ تصاویر پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہیں اخلاقیات کا سبق پڑھنے کی تلقین کی۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے انہیں اپنی پوسٹ پر مداحوں کے تبصرے محدود کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی میڈیا شخصیات کو اپنی بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر اخلاقیات کا سبق پڑھایا گیا ہو اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے تنقید کی گئی ہو بلکہ ثروت گیلانی، فہد مرزا اور دیگر فنکاروں نے سوشل میڈیا پر ایسے ہی ردِ عمل کا سامنا کیا ہے۔

مداحوں کے غم و غصے کے اظہار پر ردِ عمل دیتے ہوئے ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں گھریلو جبر و تشدد دکھایا جاتا ہ لیکن سوشل میڈیا صارفین اس پر کوئی منفی ردِ عمل نہیں دیتے۔ وہ ٹھیک ہوتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل معروف اداکارہ ارمینہ رانا خان نے شوہر کیلئے بنوائی اپنی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا شیئر کردیں، مداحوں کی جانب سے کڑی تنقید اور سنگین دھمکیاں ملنے لگیں، اداکارہ نے بھی کھری کھری سنادیں۔

بن روئے ، جانان ، یلغار اور شیردل ڈرامہ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ارمینہ رانا خان انسٹاگرام پر بولڈ تصاویر کی وجہ سے 12 روز قبل تنقید کی زد میں آگئیں۔

مزید پڑھیں: ارمینہ رانا نے شوہر کیلئے بنوائی بولڈتصاویرسوشل میڈیا پر ڈال دیں، مداح برہم

Related Posts