پاکستانی شوبز اور کھیلوں کی دنیا میں اس وقت ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے جہاں اداکارہ ثنا جاوید اور کرکٹر شعیب ملک کے بارے میں علیحدگی کی افواہیں تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔
یہ جوڑی جنوری 2024 میں اپنی شادی کے اعلان کے بعد سے ہی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ ان کی شادی پہلے دن سے کئی سوالات اور تنازعات کے گرد گھومتی رہی کیونکہ دونوں نے اپنے پچھلے رشتوں کے باضابطہ خاتمے کا اعلان کیے بغیر ایک نئی زندگی کا آغاز کیا۔
کہا جاتا ہے کہ دونوں کی قربت ایک نجی ٹی وی چینل کے گیم شو کے دوران بڑھی، جس کے بعد یہ رشتہ شادی میں بدل گیا۔
ابتدائی تنقید اور عوامی ردعمل کے باوجود شادی کے بعد دونوں ایک مضبوط جوڑے کے طور پر سامنے آئے تاہم حال ہی میں ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے ان کے رشتے کے بارے میں ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
ویڈیو میں ثنا جاوید اور شعیب ملک کو ایک ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، لیکن دونوں کے درمیان نمایاں فاصلے اور بے رخی نے صارفین کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ شاید ان کے تعلقات میں دراڑ پڑ گئی ہے یا وہ علیحدگی پر غور کر رہے ہیں۔
کچھ حلقے اس ویڈیو کو حقیقتاً کشیدہ تعلقات کی نشانی قرار دے رہے ہیں، جب کہ دیگر کا ماننا ہے کہ یہ محض ایک لمحاتی کیفیت ہے جسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین تو اسے محض میڈیا کی توجہ دوبارہ حاصل کرنے کی ایک حکمتِ عملی قرار دے رہے ہیں۔
جانتے ہیں ڈرامہ شیر کی آخری قسط یوٹیوب پر کیوں دستیاب نہیں ہوگی؟
سوشل میڈیا پر تبصرے مختلف زاویوں سے سامنے آئے ہیں۔ کچھ افراد ثنا جاوید اور شعیب ملک کے ممکنہ طور پر علیحدہ ہونے کی پیشگوئیاں کر رہے ہیں تو بعض نے ثنا جاوید پر تنقید کرتے ہوئے اسے ان کے پچھلے رشتے کے تناظر میں کرمہ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ دوسری طرف کچھ لوگوں نے ان تمام افواہوں کو محض گپ شپ اور سستی شہرت کا ذریعہ کہا ہے۔
اب تک کی معلومات کے مطابق، نہ تو ثنا جاوید اور نہ ہی شعیب ملک نے اس ویڈیو یا علیحدگی کی خبروں پر کوئی وضاحت یا باضابطہ ردعمل دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








