شمالی کوریا کی اسرائیل کو گریٹا تھنبرگ کی رہائی کیلئے الٹی میٹم دینے کی خبر جھوٹی قرار

تازہ ترین

تازہ ترین

No, North Korea did not issue ultimatum to Israel for Greta Thunberg’s release
ONLINE

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک انوکھا اور حیران کن دعویٰ گردش کرتا رہا کہ شمالی کوریا نے اسرائیل کو مبینہ طور پر 24 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے تاکہ وہ سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو رہا کرے جنہیں غزہ جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فورسز نے گرفتار کر لیا تھا۔

اس خبر نے چند ہی گھنٹوں میں بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کی اور یورپ کے مختلف ممالک بشمول یونان، اٹلی اور بلجیم میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے۔ اسی دوران سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا نے اسرائیل کو براہِ راست دھمکی دی ہے۔

تاہم حقائق کی جانچ سے واضح ہوا کہ شمالی کوریا کی جانب سے اس نوعیت کا کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ یہ خبر دراصل ایک طنزیہ پوسٹ سے جنم لینے والا پروپیگنڈا تھی، جسے سوشل میڈیا نے بڑھا چڑھا کر خبر میں بدل دیا۔ بعد ازاں جب فیکٹ چیکنگ پلیٹ فارمز نے اس کہانی کو جھوٹا قرار دیا تو یہ موضوع تیزی سے اپنی اہمیت کھو بیٹھا۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ستمبر کے آخر میں شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں اسرائیل کو غزہ سے نکلنے کا مطالبہ ضرور کیا تھا۔

شیر کی ایک دن کی زندگی! اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو قوم کا خراجِ تحسین

اس موقع پر شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کم سون گیونگ نے کہا کہ دوسری جنگِ عظیم کے 80 سال گزرنے کے باوجود مشرقِ وسطیٰ میں کھلے عام نسل کشی اور انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں جو ہٹلر کے مظالم سے بھی بڑھ سکتے ہیں اور دنیا ان جرائم پر سخت تشویش کا شکار ہے۔

Related Posts