شیر کی ایک دن کی زندگی! اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو قوم کا خراجِ تحسین

تازہ ترین

تازہ ترین

Mushtaq Ahmed Vows to Continue Struggle Until End of Israel After Release from Israeli Custody
ONLINE

اسرائیلی افواج کے ہاتھوں گرفتار سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے قوم کے دلوں میں وہ نقش چھوڑ دیا ہے جو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

غزہ کی محصور عوام تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے روانہ ہونے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں مشتاق احمد خان پاکستان بلکہ پوری امتِ مسلمہ کی آواز بنے۔

اسرائیلی افواج نے عالمی قوانین کو روندتے ہوئے جب ان کے جہاز پر حملہ کیا اور انہیں گرفتار کر لیا تو یہ محض ایک گرفتاری نہیں بلکہ ایک عظیم جدوجہد کی پہچان بن گئی۔

پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے انصاف پسند انسان آج مشتاق احمد خان کو سلامِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

ان کی بہادری اس بات کا اعلان ہے کہ ظلم اور محاصرے کے خلاف آواز دبائی نہیں جا سکتی۔ ان کے آخری ویڈیو پیغام کے الفاظ ہم محاصرہ شکن ہیں، محاصرہ شکن رہیں گے قوم کے دلوں میں بجلی کی طرح کوند گئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری دراصل ایک دن کی وہ شیر کی زندگی ہے جس کا ذکر شاعرِ مشرق نے کیا تھا۔

گلوبل فلوٹیلا روکنے پر اسرائیل کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج

Related Posts