عوام کیلئے بڑی خبر! ملک میں سونا سستا، آج قیمت میں کتنی کمی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold prices in Pakistan today – November 26, 2025
FILE PHOTO

بدھ کے روز ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے بعد آج جمعرات کے روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونا 2500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر آ گیا۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2144 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے رہی۔

رپورٹ کے مطابق 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بھی 1965 روپے کمی سے گھٹ کر 3 لاکھ 20 ہزار 481 روپے پر آ گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر کمی کے بعد 3865 ڈالر کا ہو گیا۔

موٹرسائیکل پر 20، کار پر 30 ہزار! کراچی میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر بھاری چالان شروع

اس کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان میں فی تولہ 24 قیراط چاندی 13 روپے اضافے کے ساتھ 4839 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 11 روپے اضافے کے بعد 4148 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 0.13 ڈالر بڑھ کر فی اونس 47.40 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts