پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے فواد خان کے ہمراہ ویب سیریز میں اداکاری پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اچھی کاسٹ اور کہانی کے ساتھ واپس آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زندگی گلزار ہے میں صنم سعید اور فواد خان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا جس کا حوالہ دیتے ہوئے اداکارہ صنم سعید نے نئے پراجیکٹ کی تفصیلات سے مداحوں کو آگاہ کیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی ڈرامہ سیریل “قصہ مہربانو کا”پر تنقید
مریم نواز کی صاحبزادی نے شادی کا جوڑا دوبارہ پہن کر عوام کو حیران کردیاؓ
اداکار فواد خان اور صنم سعید بھارتی پلیٹ فارم پر نئے پراجیکٹ میں ایک بار پھر ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ نئی ویب سیریز کے متعلق صنم سعید نے بتایا کہ اس کی شوٹنگ وادئ ہنزہ میں ہوگی۔
شیلجا کیجریوال کی پروڈکشن میں بننے والی نئی ویب سیریز کی ہدایات چڑیلز کے ہدایت کار عاصم عباسی نے دی ہیں۔ صنم سعید نے کہا کہ دور دراز کی پر اسرار دنیا میں مجھے عاصم عباسی بھول گئے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ صنم سعید نے کہا کہ مجھے خوشی تھی کہ میں عاصم عباسی کے ہمراہ کام کروں گی، جیساکہ آپ کو میری اور فواد خان کی جوڑی پر خوشی ہے۔
انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ صنم سعید نے نئے پراجیکٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میں اور فواد خان نئی ویب سیریز میں مکمل طور پر نئے کرداروں اور غیر معمولی کاسٹ، عملے اور کہانی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
تاحال نئی ویب سیریز کا نام سامنے نہیں آسکا۔ صنم سعید نے کہا کہ اسے آپ نئے سال کی نئی کہانی کہہ سکتے ہیں جس کا مرکزی خیال سامنے لانے والے عاصم عباسی نے شیلجا کیجریوال کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب شیلجا کیجریوال کا کہنا تھا کہ میں نے فلم کیک میں بہترین ہدایتکاری دیکھ کر عاصم عباسی سے رابطہ کیا اور اب ہم دونوں ایک نئی کہانی سامنے لا رہے ہیں جو بھارتی پلیٹ فارم پر نشر ہوگی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








