صنم سعید بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

صنم سعید بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار
صنم سعید بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے تیار ہیں تاہم انہوں نے بھارتی ٹی وی سیریلز میں کام سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی 5 پر نشر کی جانے والی سیریز قاتل حسیناؤں کے نام میں نظر آنے والی صنم سعید نے کہا کہ اگر بھارتی فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی تو اداکاری کرسکتی ہوں لیکن ڈراموں میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آپ ہر سال چھوٹی ہوجاتی ہیں۔اقراء عزیز کی سالگرہ پر یاسر حسین کا پیغام

دسمبر کے دوران نیٹ فلکس پر پیش کیے جانے والے مختلف مشہور سلسلے

زندگی گلزار ہے کی اداکاری صنم سعید نے قاتل حسیناؤں کے نام کے ورچؤل ٹریلر کے دوران کہا کہ اگر ٹی وی سیریلز میں ہی کام کرنا ہے تو میں سرحد کے اِس پار پاکستانی ٹی وی سیریلز میں اداکاری کو ترجیح دوں گی۔

بڑی اسکرین کے حوالے سے صنم سعید کا کہنا ہے کہ بہت سی قسموں کی فلمیں ہیں جن میں کام کرنا چاہتی ہوں۔ امید ہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے ساتھ کام کا موقع ملے۔ وہ ایک ایسے اداکار ہیں جن کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔

قاتل حسیناؤں کے نام میں اپنے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے اداکارہ صنم سعید نے کہا کہ میرا کردار میری حقیقی زندگی سے بے حد مختلف ہے۔ یہ ہمت و حوصلے اور طاقت سے بھرپور ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس پراجیکٹ میں مضبوط اور نڈر خواتین کی کہانیاں ہیں۔

پراجیکٹ کے متعلق صنم سعید نے کہا کہ قاتل حسیناؤں کے نام میں ایسی خواتین کی کہانیاں بیان کی گئی ہیں جو اپنی خواہش کی تکمیل کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں۔ اس میں ثروت گیلانی، سمیعہ ممتاز، صنم سعید، مہربانو اور فائزہ گیلانی نے اداکاری کی۔

قاتل حسیناؤں کے نام جلد ہی ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی 5 پر پیش کی جائے گی جس میں مہربانو، ایمان سلیمان، احسن خان، عثمان خالد بٹ، شہریار منور اور دیگر اہم اداکار شامل ہیں۔ صنم سعید کا کہنا ہے کہ بھارت میں کام کیلئے فلمی میدان میری ترجیح ہوگی۔ 

 

Related Posts