پاکستان کی نامور اداکارہ صنم سعید کی فلم عشرت میڈ ان چائنا کا گانا ‘ٹک ٹاک’ ریلیز ہوا ہے جس کو سوشل میدیا صارفین کی بڑی تعداد تنقید کی نگاہوں سے دیکھ رہی ہے۔
عشرت میڈ ان چائنا ایک ایکشن کامیڈی فلم ہے جسے محب مرزا کے ظنریہ شو عشرت (2006) کا اسپن آف کہا جاتا ہے۔ فلم میں محب مرزا خود عشرت کا کردار ادا کریں گے جبکہ صنم سعید ان کے مقابل اداکاری کریں گی۔
فلم 3 مارچ کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی، جس کا گانا ٹک ٹاک ریلیز کردیا گیا ، جس میں صنم سعید اور محب مرزا دیسی لباس میں ملبوس ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔