ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کردیا
ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان، سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ومبلڈن میں آخری میچ کھیل کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے جذباتی پیغام شیئر کیا، پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’کھیل آپ سے بہت کچھ لے لیتے ہیں۔ ذہنی طور پر، جسمانی طور پر اور جذباتی طور پر، جیت اور ہار، گھنٹوں کی محنت اور ہارنے کے بعد بغیر نیند کے کئی راتیں لیکن اس سب کے بدلے میں آپ کو کھیل بہت کچھ دیتا ہے جو آپ کو کوئی اور نوکری نہیں دے سکتی جس کے لیے میں شکر بہت گزار ہوں‘‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ٹینس اسٹار نے مزید لکھا کہ ’’آنسو اور خوشیاں، لڑائی اور جدوجہد، ہم نے جو کچھ کیا ہے آخر میں یہ سب بہت خوبصورت اور قیمتی لگتا ہے۔ ومبلڈن میں کھیلنا اور پچھلے 20 سالوں سے یہاں جیتنا اعزاز کی بات ہے۔ مجھے بہت یاد آئے گی، جب تک کے دوبارہ ملاقات نہیں ہوتی‘‘۔

مزید پڑھیں:

کپتان بابراعظم اور شاہین آفریدی کی سوئمنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ثانیہ مرزا کو اپنے کیرئیر کے آخری ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ میچ ثانیہ مرزا کے کیرئیر کا آخری میچ تھا۔

یاد رہے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 6 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں جن میں 3 مکسڈ ڈبلز ٹائٹلز بھی شامل ہیں، وہ ومبلڈن میں کبھی مکسڈ ڈبلز نہیں جیت سکیں۔ ثانیہ نے مہیش بھوپتی کے ساتھ 2009 کا آسٹریلین اوپن اور 2012 کا فرنچ اوپن میں بھی فتح اپنے نام کی۔

Related Posts