معروف ٹک ٹاکر سارہ بلوچ نے شدید ذہنی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے خودکشی کی دھمکی دے دی ہے۔
ایک ویڈیو پیغام میں سارہ بلوچ نے الزام لگایا کہ جکھرانی قبیلے کے تین افراد مسلسل انہیں غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ خود کو غیر محفوظ اور ذہنی دباؤ کا شکار محسوس کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان دھمکیوں کے باعث وہ جیکب آباد چھوڑنے پر غور کر رہی ہیں۔ سارہ بلوچ کے مطابق مقامی پولیس نے بھی ان کی مدد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید الزام لگایا کہ چند ماہ قبل عمرانی لارو کے علاقے میں کچھ پولیس اہلکاروں نے ان کی تذلیل کی، جس کے بعد کچھ مسلح افراد وہاں آئے اور فائرنگ شروع کر دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








