برطانوی ریپر سینٹرل سی کے اسلام قبول کرنے کے عوامی اعلان کے بعد دنیا بھر میں ہزاروں مداحوں کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
میٹرو کی ایک رپورٹ کے مطابق فنکار کے اس فیصلے نے موسیقی کی دنیا سے باہر بھی ایک بڑی لہر پیدا کی، جس سے ان کے بہت سے نوجوان مداح متاثر ہوئے اور انہوں نے اسلام کے بارے میں جاننے کے بعد اسے قبول کیا۔
گزشتہ ہفتے 27 سالہ ریپر، جن کا اصل نام اوکلے نیل سیزر سو ہے، نے ایک لائیو اسٹریمنگ کے دوران تصدیق کی کہ انہوں نے کلمۂ شہادت پڑھ لیا ہے اور ایک مسلم نام اختیار کر لیا ہے۔ کانٹینٹ کریئیٹر PlaqueBoyMax کے ساتھ سیشن کے دوران انہوں نے کہا:
“میں نے ابھی اپنا نام تبدیل کیا ہے اور کلمہ پڑھ لیا ہے، اب میں مسلمان ہوں۔”
یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگیا، جس کے بعد مداحوں اور فالوورز کے درمیان وسیع بحث شروع ہوگئی۔
بہت سے حامیوں نے ان کے فیصلے کو سراہا، جبکہ کچھ لوگوں نے اپنے روحانی سفر کی کہانیاں بھی شیئر کیں اور کہا کہ ریپر کی کھلے پن سے بات کرنے کی عادت ان کیلئے باعثِ تحریک بنی۔
سینٹرل سی، جو برطانیہ کے ریپ اور ڈرل میوزک میں کامیابی کے باعث عالمی شہرت رکھتے ہیں، گزشتہ چند برسوں میں ایک بہت بڑا فین بیس بنا چکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








