لندن:انگلینڈ کی سابق ویمن کرکٹر سارا ٹیلر نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ وکٹ کیپنگ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
سارا ٹیلر کی جانب سے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کیچ کی پریکٹس کررہے ہیں۔
سابق ویمن کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں رضوان کو محنتی قراردیتے ہوئے لکھا کہ محمد رضوان کے ساتھ کا م کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری، پاکستان کس نمبر پر؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








