سرفراز احمد بیٹے عبداللہ سے کلین بولڈہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سرفراز احمد بیٹے عبداللہ سے کلین بولڈہوگئے
سرفراز احمد بیٹے عبداللہ سے کلین بولڈہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بیٹے عبداللہ سے میچ کی دوران کلین بولڈ ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ انہیں گیند کرواتے ہیں۔ جسے وہ کھیل نہیں پاتے اور بولڈ آؤٹ ہوجاتے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں لوگوں کا ارد گرد ہجوم نظر آرہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز بیٹے سے آؤٹ ہونے کے بعد مسکراتے نظر آرہے ہیں۔

سرفراز احمد اور ان کے بیٹے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ ویڈیو کو بھارت سے بھی کوریج حاصل ہوئی ہے۔

واضح رہے سرفراز احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ عبداللہ کرکٹ کے شعبے کو اپنائے۔ انہوں نے کہا کے میں نے بہت مشکلات دیکھی ہیں میں نہیں چاہتا کہ عبداللہ بھی ان مشکلات کا سامنا کرے۔

 

Related Posts