سعودی عرب کی تشویش؛ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ ناقابل قبول

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اہم ترین اسلامی ملک سعودی عرب نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری بیان میں کہا ہے کہ مملکت نے پہلے بھی ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر اعتراض کیا تھا اور آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب خطے میں تناؤ میں کمی اور حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ سعودی حکومت نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ کشیدہ صورتحال میں سفارتی اور سیاسی حل نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے بات چیت اور سمجھوتے کا راستہ ہی بہترین ہے۔

Related Posts