صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے تھانہ کینٹ کی حدود میں زمین کے تنازع پر دو فریقوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔ یوسی چیئرمین معصوم وزیر کے مطابق جھگڑا زمین کے مسئلے پر ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک فریق کے تین اور دوسرے کے دو افراد شامل ہیں۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ علاقے میں کشیدگی کے باعث سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بنوں میں اس سے قبل بھی مختلف فائرنگ کے واقعات میں شہری اور پولیس اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








