سعودی عرب کا طالبان حکومت سے خواتین پر تعلیم کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے طالبان حکومت کی جانب سے طالبات کی یونیورسٹی تعلیم تک رسائی معطل کرنے کے فیصلے پرافسوس کا اظہار کیا ہے اور طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پابندی کو واپس لیں۔

وزارت نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ طالبان کی جانب سے خواتین کی جامعہ کی سطح پرتعلیم پر پابندی افغان خواتین کو ان کے مکمل قانونی حقوق دینے کے منافی ہے۔ان میں سب سے اہم تعلیم کا حق ہے کیونکہ تعلیم ہی افغانستان اوراس کے برادر لوگوں کے لیے سلامتی، استحکام، ترقی اور خوش حالی میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہارس ٹریڈنگ کا الزام، پی ٹی آئی کا گورنر ہاوس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

طالبان نے منگل کے روز طالبات کے لیے یونیورسٹیوں تک رسائی معطل کردی ہے۔غیرملکی حکومتوں نے ان کے اس اقدام کی مذمت کی ہے اور خود طالبان انتظامیہ کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے کی کوششوں کو پیچیدہ بنادیا ہے۔

Related Posts