ریاض: سعودی عرب نے 15سال سے کم عمر بچوں کے حج کے متعلق نئی پالیسی واپس لے لی ہے، سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سابقہ پالیسی بحال کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ نئی ہدایات کے مطابق 15سال سے کم عمر بچوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی جبکہ 12 سال سے زائد العمر بچوں کو دوبارہ حج کی اجازت دی گئی ہے۔ عمر کی حد بڑھانے کے سابقہ فیصلے کو واپس لے لیا گیا۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا کہ نئی عمر کی حد کے باعث مسترد ہونے والے ویزوں کو دوبارہ پراسیس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے متاثرہ درخواست گزاروں کو اپنی درخواستیں دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت دے دی گئی۔
اس سے قبل پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ 15سال سےکم عمر عازمین حج کے ویزے فوری طور پر منسوخ کردئیےگئے ہیں جس کے نتیجے میں ،450 پاکستانی بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ تھا،
بیان کے مطابق 3 مئی سےحج کیلئے سفرپرپابندی سے کراچی کے 70 عازمین حج متأثر ہوسکتے ہیں،200 بچے پرائیویٹ اور 250 بچے سرکاری حج اسیکم کے تحت حج پر جانے تھے۔ تاہم اب سعودی حکومت نے یہ فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








