کورونا کیسز بڑھنے کے باوجود سعودی عرب میں لاک ڈاؤن ختم، کاروبار بحال

تازہ ترین

تازہ ترین

Saudi ends virus lockdown despite spike in infections

ریاض :سعودی عرب نے  کورونا وائرس میں اضافے کے باوجود تین ماہ کی سخت پابندیوں کے بعد ہیئر سیلون اور سینما گھروں سمیت کاروبار پر پابندی ختم کردی۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حج کا آغاز ہونے سے چند ہفتے قبل مکہ مکرمہ کے مقدس شہر میں مساجد میں بھی دوبارہ نماز پڑھنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق لاک ڈاؤن ختم ہونے باوجود بین الاقوامی پروازیں اور مذہبی زیارتیں معطل ہیں اور 50 سے زائد افراد کے سماجی اجتماعات پر پابندی ہے۔

سعودی عرب کے جنرل کمیشن نے معاشرتی دوری کے بارے میں سخت ہدایات کے ساتھ ملک بھر کے سینما گھروں اور ہیر سلیونز کو بھی دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

خلیج میں  سعودی عرب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، مئی میں کیسز بڑھنے کے باوجود سعودیہ میں لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار کمی کی جارہی ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز متاثرین کی مجموعی تعداد 157612 اور ہلاکتوں کی تعداد 1267 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان نے کشمیر جانے کا ارادہ کرلیا

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض اور جدہ میں نگہداشت کے   یونٹوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کا ہجوم ہے جس کی وجہ سے نظام صحت پر شدید دباؤ ہے۔

Related Posts