اسیاد ہولڈنگ سعودی گروپ نے متحدہ عرب امارات میں قائم اپنی ذیلی کمپنی وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈکے ذریعے شیل پاکستان لمیٹڈ کے 77.42 فیصد شیئرز اور انتظامی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس معاہدے کو کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
وافی انرجی ایل ایل سی، اسیاد ہولڈنگ گروپ کی ذیلی کمپنی ہے جو سعودی عرب میں فیول اسٹیشنز کے انتظام اور آپریشن میں مہارت رکھتی ہے۔اس گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خصوصی طور پر وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ قائم کی ہے۔
بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کیلئے 2025 میں نائیکوپ کی فیس اور طریقہ کار
یہ اہم پیشرفت پاکستان میں خوردہ تیل (ریٹیل فیول) کے شعبے میں سرمایہ کاری اور استحکام کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ شیل پاکستان لمیٹڈ، جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہے، ملک بھر میں فیول اور لوبریکینٹس کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
سی سی پی کے فیز 1 جائزےمیں تین اہم شعبوں کو بطور متعلقہ پروڈکٹ مارکیٹ شناخت کیا گیا:
ریٹیل فیول
گاڑیوں کے لوبریکینٹس
صنعتی لوبریکینٹس
کمپٹیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے اس معاہدے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ، شیل پاکستان ان تینوں شعبوں میں نمایاں اثر رکھتا ہے، لیکن اس لین دین کے بعد مارکیٹ میں کمپٹیشن متاثر نہیں ہوگا اور نہ ہی وافی انرجی کو کسی قسم کی برتری حاصل ہوگی۔
یہ معاہدہ سرمایہ کاری کے میدان میں پاکستان کی جانب بڑھتے ہوئے اعتماد اور خطے میں معاشی تعاون کی مضبوط علامت ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








