فرانس انتخابات: پرتشدد حملے، پہلی بار حساس پولنگ اسٹیشنز پر فورسز کی تعیناتی

تازہ ترین

تازہ ترین

فرانس کی تاریخ میں پہلی بار انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر پرتشدد حملوں کی وجہ سے پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔

فرانس میں نیشنل اسمبلی کے انتخابات کے آخری مرحلے میں سیاسی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار حساس پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور جندال فورس کو تعینات کر دیا گیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ انتخابی مہم نے پرتشدد ر خ اختیار کرلیا۔ مخالف جماعتوں کے کارکنان کے درمیان شدید الزامات اور جھڑپوں کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران نہ صرف سیاسی بیانات سخت ہوئے بلکہ متعدد مقامات پر پرتشدد واقعات بھی پیش ہوتے نظرآئے۔

سعودی گروپ نے شیل پاکستان کے 77.42 فیصد شیئرز اور کنٹرول حاصل کر لیا

صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے اعلان نے ملک کی سیاسی صورتحال کو مزید کشیدہ کر دیاہے۔

پہلے مرحلے میں تارکین وطن مخالف جماعت نیشنل ریلی (RN) کی کامیابی نے صدر میکرون کی جماعت کو دوسری بڑی جماعت فرنٹ پاپولر سے اتحادکرنے پر مجبور کر دیا تاکہ آر این اور اس کے اتحادیوں کو پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے سے روکا جا سکے۔

یہ انتخابات نہ صرف فرانس کے سیاسی مستقبل کے لیے اہم ہیں بلکہ یورپ میں سیاسی منظرنامےپر بھی گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔

تمام نظریں آج فرانس کے انتخابی نتائج پر مرکوز ہیں، جہاں ایک نیا سیاسی باب شروع ہونے کا امکان ہے۔

Related Posts