پاکستان میں آج بدھ 26 نومبر 2025 کو سعودی ریال کے تازہ ترین ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

Saudi Riyal to PKR rates – Today November 26, 2025
ONLINE

پاکستان میں منگل کے روز سعودی ریال کی قدر اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں مستحکم رہی اور خرید و فروخت کے دونوں نرخ بغیر کسی نمایاں اتار چڑھاؤ کے برقرار رہے۔

رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی خرید 75اعشاریہ 10 روپے اور فروخت 75اعشاریہ 55 روپے پر ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ روز کے رجحان کے مطابق مستحکم سطح کو ظاہر کرتی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں بھی نرخوں میں زیادہ تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور بینک ریٹ کے مطابق سعودی ریال کی خرید 74اعشاریہ 79 روپے جبکہ فروخت 74اعشاریہ 92 روپے پر برقرار رہی جس سے مجموعی طور پر کرنسی مارکیٹ میں استحکام کا تاثر ملتا ہے۔

پاکستان میں غیر ملکی کرنسی کی تجارت صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہتی ہے اور اسی دوران خرید و فروخت کے نرخ اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

دن کے اختتام یعنی شام 5بجے طے ہونے والا اختتامی ریٹ اگلے روز کے لیے اوپننگ ریٹ کی حیثیت اختیار کر لیتا ہے جو کہ تمام کرنسیوں پر یکساں لاگو ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سعودی ریال کی قدر میں اس استحکام سے بیرونِ ملک ترسیلات اور درآمدی لین دین پر مثبت اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

Related Posts