سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا
سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیڈرل سروس ٹربیونل (ایف ایس ٹی) اسلام آباد کے فیصلے کو معطل کر دیا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی بحالی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہے۔

وزیر آباد میں عمران خان پر حملے کے بعد پنجاب گورنر ہاؤس کی حفاظت میں ناکامی کے الزام میں لاہور پولیس کے سربراہ کو 5 نومبر کو معطل کر دیا گیا تھا۔

سی سی پی او نے اپنی معطلی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا لیکن لاہور ہائیکورٹ نے دائرہ اختیار کی حدود کی وجہ سے ان کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا۔ بعد میں وہ فیڈرل سروسز ٹریبونل (FST) گئے جہاں ایک بنچ نے انہیں 10 نومبر کو بحال کر دیا۔

خیال رہے کہ فیڈرل سروس ٹربیونل (ایف ایس ٹی) اسلام آباد کے دو رکنی بینچ نے لاہور کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کو بحال کرنے کا سابقہ فیصلہ معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:اسمبلیاں توڑی گئیں تو الیکشن میں مقابلہ کریں گے، آصف زرداری

ایف ایس ٹی نے ایڈیشنل آئی جی پی غلام محمود ڈوگر کی معطلی سے متعلق 10 نومبر کو ٹربیونل کے بینچ III کی طرف سے دیے گئے حکم کی کارروائی کو معطل کر دیا تھا۔

Related Posts