کراچی کے مختلف علاقوں میں کل بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی واحد کمپنی کے الیکٹرک نے 25 اپریل (کل) کو اپنے 2,129 فیڈرز میں سے 52 فیڈرز پر شیڈول کے تحت بجلی کی بندش کا اعلان کیا ہے۔

یہ بندش شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز کی معمول کی دیکھ بھال کے کام کے باعث کی جا رہی ہے۔

یہ مرمتی سرگرمیاں صبح 8 بجے سے رات 10 بجے کے درمیان مختلف اوقات میں انجام دی جائیں گی، جس کے باعث عارضی طور پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی۔ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو ان اوقات میں روزمرہ معمولات میں خلل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مخصوص علاقوں اور بجلی بندش کے درست اوقات سے آگاہی کے لیے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیہ چیک کریں۔

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ جاری کردہ شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی روزمرہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں۔

Related Posts