لاہور چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والے اسکول پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم غلام نبی 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر تا تھا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ہنجروال پولیس نے چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔ نجی اسکول کا پرنسپل ملزم غلام نبی 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا تھا۔
لاہور میں چوتھی جماعت کی طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا سکول پرنسپل گرفتار
لاہور چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والا اسکول پرنسپل گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ہنجروال پولیس نے چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔ نجی…
— CCD Crime Control Department (@ccdpunjabF) August 13, 2025
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم غلام نبی پچھلے 2 ماہ سے 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا۔
ملزم بچی کو کسی سے اس بات کا ذکر کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
ملزم کے خلاف بچی کی والدہ اقرا عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے بعد انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ بچوں کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








